نیویارک (پاکستان نیوز) ماہ رواں کی 15 تاریخ سے شروع ہونے والا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 75واں اجلاس اس لحاظ سے تاریخی نوعیت کا ہوگا کہ اس میں دنیا کا کوئی بھی سربراہ مملکت موجود نہیں ہوگا۔امریکی حکومت نے کرونا وائرس کے باعث نیویارکآنے والے ہر فرد کے لیے 14 دن کا قرنطینہ لازمی قرار دے دیا ہے جس کے بعد جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس میں کوئی رہنما بھی حاضر نہیں ہوگا بلکہ ویڈیو لنک پر خطاب کرے گا۔