بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسی قرار

0
118

نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین پرفارمنگ کرنسی بن گیا۔ غیر ملکی فنڈز نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 4 ارب ڈالر نکال لئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق علاقائی مارکیٹوں کی نسبت بھارت سے سب سے زیادہ سرمائے کا انخلا ہوا۔ بھاری سرمایہ کے انخلا کا مطلب بھارتی کرنسی پر عدم اعتماد ہے۔ مانیٹری پالیسی اور کرنٹ اکانٹ خسارہ نے بھارتی کرنسی کی قدر کو کم کیا۔ رواں سہ ماہی میں بھارتی روپے کی قدر میں 2.2 فیصد کمی ہوئی۔ کمزور کرنسی کی وجہ سے افراط میں اضافہ ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here