شہباز شریف جہاں گورا دیکھتا ہے پائوں پکڑ لیتا ہے:عمران خان

0
102

بھکر(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ شہباز شریف جہاں گورا دیکھتا ہے پائوں پکڑ لیتا ہے،شہباز نے گورے سفیر کو دیکھ کراسکے منہ میںکیک ڈالا،نواز شریف اورآصف زرداری نے ملکر ملک کو مقروض کیا’ طاقت رکھنے والے لوگوں کے نزدیک چوری کوئی برائی نہیں ، بے شرموں! تم عظیم ملک کے گیدڑ لیڈر ہو’14سال سے ڈاکو کراچی میں بیٹھا ہے، شہر کھنڈر بن گیا،پیسہ چوری ہو کر دبئی جاتا ہے۔ لودھراں اور بھکرمیں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ کراچی میں ملک کی تاریخ کا بڑا ڈاکو گزشتہ 14 سال سے بیٹھا ہوا ہے۔سندھ کے نام پر سیاست اور چوری کرکے پیسہ ملک سے باہر لے جاتے ہیں، زرداری، اس کے خاندان اور مراد علی شاہ کے سارے کیس تیار تھے لیکن ملک میں کونسی طاقت تھی جو اس کو سزا دینے سے روکتی تھی، جو بھی طاقت تھی، پھر کبھی بتاو?ں گا، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف برطانیہ کے سفارتکار کو گورا رنگ دیکھ کر کیک کھلا رہا ہے، شرم کرو شہباز شریف،شہباز شریف کہتا ہے کہ میں بھیک تو نہیں مانگنے ا?یا، دوسرا کہتا ہے کہ امریکا چاہے تو ہم مر ہی جائیں گے، شرم کرو، عظیم ملک کے گیدڑلوگوں تم بھکاری ہو، کہتا ہے کہ ہم اس لیے غلامی کررہے ہیں کہ ہم بھکاری ہیں، شہباز شریف تم، تمہارا بھائی اور یہ زرداری بھکاری ہے، یہ قوم غیرت مند ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here