امریکی خفیہ دستاویزات لیک، اسرائیل کا ایران پر حملے کا منصوبہ منظر عام

0
20

نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 2 انتہائی خفیہ و حساس انٹیلی جنس دستاویزات لیک ہو گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل جیو اسپیشل انٹیلی جنس ایجنسی (این جی اے) سے شروع ہونے والی دستاویزات اسرائیلی فوجی مشقوں اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بصیرت پیش کرتی ہیں۔ ان دستاویزات میں امریکی جاسوس سیٹلائٹس کے ذریعے جمع کی گئی تصاویر اور معلومات کا تجزیہ موجود ہے۔ خفیہ معلومات پر مشتمل دستاویزات پر 15 اور 16 اکتوبر کی تاریخ درج ہے اور یہ جمعہ کو (مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر) نامی ایک ٹیلی گرام اکانٹ پر شائع ہونے کے بعد آن لائن گردش کرنا شروع ہو گئیں۔ اسرائیل کے ایران کے خلاف جوابی حملے کے منصوبے سے متعلق انتہائی خفیہ معلومات لیک ہو گئی ہیں جس کے بعد امریکا نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے سے جڑے 3 افراد نے تحقیقات کی تصدیق کی ہے جبکہ ان میں سے ایک نے دستاویزات کی صداقت کی تصدیق کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دستاویزات ٹاپ سیکرٹ کے طور پر نشان زد ہیں اور انہیں صرف امریکا اور اس کے 5 اتحادی پانچ آنکھیں یعنی آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ دیکھ سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دستاویزات اسرائیل کی ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاریوں کی تفصیل فراہم کرتی ہیں۔ دستاویزات میں سے ایک کا عنوان اسرائیلی ایئر فورس کی ایران پر حملے کی تیاری جاری ہے اور اس میں حالیہ اسرائیلی مشقوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جو بظاہر ایران کے خلاف ممکنہ فوجی آپریشن کی مشق ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ دستاویزات کا لیک ہونا تشویشناک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here