لاہور(پاکستان نیوز) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہیرو شیما ناگاساکی کے بعد جاپان معاشی طور پر سپر پاور بن گیا لیکن پاکستان کے 3 سیاسی ایٹم بم شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ لاہور میںمہنگائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی ٹرائیکا نے توشہ خانہ، ایوانوں، عدالتوں، معیشت، صنعتوں، اخلاقیات و تعلیمی نظام کو تباہ کر دیا، ٹرائیکا نے ملکی نظریے سے غداری کرکے مل کرکشمیرکو بیچا، آصف زرداری، شہباز شریف اور عمران خان بار بارامریکہ گئے جہاں بائیڈن اورٹرمپ سے ملے، ٹرمپ سے ایک بار بھی ڈاکٹر عافیہ کی حوالگی کی بات نہیں کی، ڈاکٹر عافیہ پر ہونے والے مظالم کے ذمہ دار اگر بش، اوبامہ اور کلنٹن ہیں تو اسی طرح سیاسی ٹرائیکا بھی ذمہ دار ہے جس نے عافیہ کے لیے ایک لفظ استعمال نہ کیا۔