پاکستان میں گرفتاریاں قانون کے مطابق ہونی چاہیئے، وزارت خارجہ

0
70

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پر ا محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتے۔ترجمان محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ احتجاج اور اظہارِ رائے بغیر تشدد کے ہونا چاہئیے، جس سے سرکاری ملازمین یا املاک کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاریاں قانون کے مطابق ہونی چاہیئے۔مضبوط ، مستحکم اورخوشحال پاکستان پاک امریکا تعلقات کے لیے اہم ہے۔دوسری جانب نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال اور 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں شرپسند کیخلاف مقدمات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی مںظوری دے دی گئی جبکہ دہشت گردی واقعات کے ذمہ داروں کی شناخت کیلئے تمام سکیورٹی اداروں کے اشتراک پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں ملزمان،سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کیلئے مثر میکنزم وضع کرنے کی ہدایت گئی۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری جلد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام شر پسند عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کو پیشہ وارانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شرپسندوں سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کو مکمل اختیار دے دئیے،پولیس کو ہدایت کی گئی کہ امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،پولیس پر پتھرا کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے،الیکشن کمیشن کو ہر واقعے کی تفصیل فراہم کریں گے تاہم فیصلہ انہوں نے کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here