واشنگٹن(پاکستان نیوز) محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ چین اپنی فوجی طاقت کی نمائش اور معاشی قوت کے اظہار کے لئے اپنے اہم اتحادی پاکستان پر انحصار کرتا ہے۔ چائنا ملٹری پاور2022 کے عنوان سے جاری رپورٹ میں اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ چین کس طرح سے پاکستان جیسے اپنے عالمی شراکت داروں کی مد سے2049 تک اپنے قومی تجدید کے مقصد کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔ چین پاکستان کو اپنا واحد ہر طرح کے حالات کا سٹریٹجک پارٹنر قرار دیتا ہے جب کہ وہ روس کو اپنا واحد باہیم تعلقات کے ساتھ جامع اسٹرٹیجک پارٹنر سمجھتا ہے۔گزشتہ5 برسوں کے دوران چین نے اپنے دونوں تاریخی شراکت داروں پاکستان اور روس کے ساتھ تعلقات کو وسعت دی ہے۔