ناسوکائونٹی المانٹ میں لیجسلیٹر کے امیدوار شہریار علی کی شاندار انتخابی ریلی

0
163

نیویارک(مجیب لودھی سے) پاکستانی نژاد شہریار علی ڈسٹرکٹ (3) المانٹ سے ریپبلکن پارٹی کی جانب سے امیدوار کی حیثیت سے پہلے پاکستانی امریکنز امیدوار ہیں جو کہ اس سیٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں اور اگر وہ جیت گئے تو پہلے پاکستانی ہونگے جو لیجسلیٹر کا الیکشن جیتیں گے، اس سلسلے میں گزشتہ دنوں المانٹ کے علاقے میں انہوں نے ریپبلکن کے کلب میں اپنی انتخابی مہم کی یاد گار ریلی و جلسہ کا اہتمام کیا جس میں ریپبلکن پارٹی کے سینئر عہدیداران جس میں ریپبلکن پارٹی ناسوکائونٹی کے چیئرمین جوکائیرو اور ناسوکائونٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ریپبلکن پارٹی ناسو کائونٹی کے چیئرمین جوکائرو نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ آج شہریار علی لیجسلیٹر ڈسٹرکٹ (3) سے الیکشن کے امیدوار اس لیے ہیں کہ شہریار علی اسی علاقے میں پیدا ہوا تھا ،اسے معلوم ہے کہ یہاں کے سکولوں کے کیا مسائل ہیں اسے معلوم ہے کہ یہاں کے کرائم کو کس طرح روکنا ہے اور اسے معلوم ہے کہ یہاں کے سمال بزنس لوگوں کے کیا مسائل ہیں اسے معلوم ہے ٹوٹی پھوٹی روڈز کو کس طرح ٹھیک کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر شہریار علی کو کامیاب بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو یاد ہوگا جس کائونٹی ایگزیکٹو کے الیکشن ہو رہے تھے کسی کو بھی یقین نہیں تھا کہ بروس بلیک مین جیت جائے گا لیکن آپ لوگوں نے دیکھا کہ آپ لوگوں کی ہی مد دسے بروس بلیک مین جیت گیا اس موقع پر ناسو کائونٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے پُرزور تالیوں کی گُونج میں اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن اہم ہے ہم شہریار علی کے ڈسٹرکٹ میں ہیں آج ہم تاریخ رقم کرنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ شہریار علی اس علاقے کا سب سے بہترین امیدوار ہے ہم سب کو شہریار علی کو کامیاب بنانا ہے جس کیلئے متحد ہو کر کام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ شہریار علی کی جیت کے بعد ہم اس علاقے کی قسمت بدل دینگے اس موقع پر انہوں نے ایک بچے کو بلایا اور کہا کہ شہریار علی کو جتانے کیلئے اس بچے کی طرح دوسرے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے شہریار علی کو کامیاب کرنا ہوگا۔ اس موقع پر شہریار علی نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء اور خصوصاً بروس بلیک مین جو کیرو کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آج کے پروگرام کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس علاقے میں پیدا ہوا میں یہاں پر بڑھتے ہوئے کرائم کو دیکھ رہا ہوں یہاں کے سکولوں کے مسائل کو دیکھ رہا ہوں میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں بھرپور محنت اور آپ کے تعاون سے اس علاقے کی قسمت بدل دونگا۔ انہوں نے اپنے علاقے کے نام لیے، المانٹ، فرینکلین اسکوائر، ویلے اسٹریم، سائوتھ فلور پارک ہیں انہوں نے کہا کہ میں ناسو کائونٹی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ٹارنی کے عہدے پر کام کر رہا ہوں میں بہت اچھی طرح سے واقف ہوں کہ آپ بہت زیادہ ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بہترین کوالٹی کی لائف بھول گئے ہیں ہمارا علاقہ کرائم کا علاقہ ہے ،ہمارے علاقے کی سڑکیں خراب ہیں سکولوں کے مسائل بہت ہیں اور میں یقین دلاتا ہوں کہ میں اس علاقے کو ریپبلکن کا علاقہ بنا دونگا۔ انہوں نے یوتھ سے اپیل کی کہ وہ کام کریں ، 28 اکتوبر سے 5 نومبر تک قبل از وقت ووٹنگ شروع ہو رہی ہے اس لیے اپنا ووٹ ڈالیں جبکہ 7 نومبر کو منعقد ہونیوالے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ قبل از ووٹ کیلئے مل کر کام کریں، ہم سب کو کم از کم پانچ سو ووٹ ہر روز ڈالنے ہیں اس کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here