امریکی جنگیں خود امریکہ اور دنیاکی سلامتی کیلئے خطرہ بنیں: میسا چیوسٹس یونیورسٹی

0
120

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکا نے1776 میں اپنے قیام سے2019 تک دنیا بھر میں400 جنگیں لڑی ہیں۔ امریکی ریاست میساچیوسٹس کی ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر سکول آف لا اینڈ ڈپلومیسی میں قائم فلیچرز سینٹر فار سٹریٹجک سٹڈیز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے اپنی تاریخ کی ان چار سو جنگوں میں سے ایک سو مشرق وسطی اور افریقا میں لڑی ہیں۔ ملٹری انٹروینشن پروجیکٹ: اے نیو ڈیٹا سیٹ آن یو ایس ملٹری انٹروینشن کے عنوان کے تحت رپورٹ کے مطابق سابق سوویت یونین کے ٹوٹنے کے ساتھ سرد جنگ کے خاتمے اور خصوصا 2001 میں نائن الیون حملوں کے بعد امریکی جنگوں کی تعداد میں کمی کی بجائے تیزی آئی ہے۔ گزشتہ2 دہائیوں کے دوران امریکی فوج نے دیگر ممالک پر روزانہ اوسطا46 بم اور میزائل گرائے ہیں۔ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق امریکا کے فوجی اخراجات اس وقت 800 ارب ڈالر سالانہ ہیں جو دنیا کے تمام ممالک کے مجموعی فوجی اخراجات کا 40 فیصد ہیں۔ اس وقت امریکا نائجر کے اغادیز ایئرفیلڈ کو ساحل خطے میں شامل سینیگال، مالی، برکینا فاسو، الجیریا، نائجر، نائجیریا، چاڈ، سوڈان اور سینٹرل افریقن ریپبلک کے بعض علاقوں میں ڈرون حملوں کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here