نیویارک (پاکستان نیوز)سٹیٹن آئی لینڈ کے شخص کو تین یہودیوں کے ساتھ نفرت آمیز رویے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق 41 سالہ پاکستانی نژاد فرخ افضال کو نفرت آمیز واقعہ کی ویڈیو فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ اٹارنی کے مطابق فرخ افضل پر دوسرے درجہ کی فرد جرم عائد کی گئی ہے، جبکہ نفرت آمیز رویے کے حوالے سے تیسرے درجے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے، ملزم کو 15 ستمبر کو سزا سنائے جانے کا امکان ہے جس میں اس کو 4 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا ہوگا، مزید برآں، شواہد کے مطابق جس میں ویڈیو نگرانی کی فوٹیج شامل تھی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے اپنی گاڑی سے ایک یہودی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو وہ بھاگ نکلا ، جبکہ دوسرے یہودی کے پاس گاڑی کھڑی کر کے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب ملزم یہودی کی طرف بھاگا تو اس نے کسی ڈیلیوری مین پر حملہ نہیں کیا۔ ایک تیسرے ہاسیڈک آدمی نے مداخلت کرنے کی کوشش کی اور ملزم نے اس کا پیچھا کیا۔