کرپٹو کرنسی فراڈ ؛21ویب سائٹس بند

0
17

نیویارک (پاکستان نیوز) کرپٹو کرنسی کے نام پر شہریوں کو آن لائن لاکھوں ڈالر کا چونا لگانے والی 21ویب سائٹس کو بند کر دیا گیا ہے ، بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گونزالیز نے کہا کہ ان کے دفتر نے 21 ویب ڈومین ضبط کیے ہیں جو کہ سکیمرز استعمال کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ آن لائن فراڈ کے ذریعے بروکلین اور پورے ملک کے رہائشیوں کو ہر سال اربوں ڈالر کا چونا لگتا ہے۔میرے دفتر کی حکمت عملی ان جعلی سکیموںکے آن لائن انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے اسے بند کرنا ہے اور عوام کو آگاہ کرنا ہے۔اس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کرپٹو سرمایہ کاری پر بھروسہ نہ کریں جو کہ درست ہونے کے لیے بہت اچھی لگتی ہیں اور غیر تصدیق شدہ کرپٹو ویب سائٹس سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔گونزالیز نے کہا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو پچھلے سال آن لائن کرپٹو گھپلوں کے بارے میں 50 شکایات موصول ہوئی تھیں، لیکن یہ ممکنہ طور پر بہت کم ہے کیونکہ لوگ بے وقوف بنائے جانے پر شرمندہ ہیں یا نہیں جانتے کہ جرم کی اطلاع کیسے دی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here