ون ڈے میں 6 ہزار رنز، مشفق الرحیم تیسرے بنگالی بلے باز

0
217

کولمبو(پاکستان نیوز) بنگلہ دیشی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے اتوار کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، بنگلہ دیش کی طرف سے اس سے قبل تمیم اقبال اور شکیب الحسن بھی 6 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر چکے ہیں، تمیم اقبال نے 6890 اور شکیب نے 6323 رنز بنا رکھے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here