صدر بائیڈن نے اسقاط حمل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیدیا

0
151

نیویارک (پاکستان نیوز) صدر بائیڈن نے سپریم کورٹ کی جانب سے اسقاط حمل کو آئینی حق تسلیم کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاہ دن قرار دے دیا ہے ، وائٹ ہائوس میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس ملک میں خواتین کی صحت اور زندگی اب خطرے میں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے وہ کیا ہے جو اس نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا، واضح طور پر ایک آئینی حق چھین لیا جو بہت سارے امریکیوں کے لیے بہت بنیادی ہے،اب بائیڈن کے منصوبوں کو سیاست اور پالیسی کے حوالے سے پرکھا جائے گا۔ بائیڈن نے کہا کہ ان کی انتظامیہ اسقاط حمل کروانے کے لیے عورت کے ریاستی خطوط کو عبور کرنے کے حق کا دفاع کرے گی۔سپریم کورٹ کے باہر، اسقاط حمل کے حامیوں کا ہجوم اس فیصلے کے جاری ہونے کے بعد سینکڑوں تک پہنچ گیا ہے۔لوگ عدلیہ کے فیصلے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں ، واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 24 جون کو سنائے گئے اپنے فیصلے میں اسقاط حمل کے لیے آئینی تحفظات ختم کر دیئے ہیں جو تقریباً 50 سال سے رائج تھے۔لورا فری نے کہا کہ یہ ہم میں سے ان لوگوں کے لیے ایک تکلیف دہ دن ہے جو خواتین کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں،ایک مسابقتی دھڑے نے اس فیصلے کے حق میں مظاہرہ کیا، اور عدلیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here