واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز) صدر بائیڈن کی جانب سے 2024 کے انتخابات میں حصہ لینے میں شکوک و شبہات سامنے آنے کے بعد ڈیموکریٹس کے پانچ امیدواروں نے صدر کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے بیک ڈور مہم کا آغاز کر دیا ہے ، ڈیموکریٹس کے ووٹرز چاہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں ٹرمپ کے مقابلے میں کسی مضبوط امیدوار کو سامنے لایا جا سکے ، بائیڈن کے متبادل کے طور پر نائب صدر کمیلا ہیرس، ٹرانسپورٹیشن سیکرٹری پیٹ بٹگیگ اور دو دیگر سینیٹرز کے نام سامنے آ رہے ہیں ، میساچوسٹس کی الزبتھ وارن اور ورمونٹ کے برنی سینڈرز بھی ان امیدواروں میں شامل ہیں جوکہ ممکنہ طور پر آئندہ الیکشن میں صدر کے لیے نامزدگی حاصل کر سکتے ہیں۔