ملزم جیروڈ پاول1988 کے دوران بھی تشدد کے الزامات میں جیل کاٹ چکے ہیں
۔نیویارک (پاکستان نیوز)ایشین شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس نے ملزم کو ویڈیو کی مدد سے حراست میں لیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ملزم جیروڈ پاول نے ایشین شہری 61 سالہ یائو پین کو چھ مرتبہ سر پر لاتیں ماریں جوکہ اپنے خاندان کے لیے روزی کمانے نکلا تھا ، پاول کو 1988 میں بھی انہیں الزامات کے تحت حراست میںلیاجا چکا تھا اور اب ایک مرتبہ پھر پولیس نے ایشین شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پاول کو حراست میں لے لیا ہے ۔نیویارک پولیس نے نفرت آمیز واقعہ کے طور پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔