شکاگو :فیونرل ہوم کے باہر فائرنگ سے 15افراد زخمی ہوگئے

0
146

شکاگو (پاکستان نیوز) شکاگو میں فیونرل ہوم کے باہر گینگ مافیا کی فائرنگ کے دوران 15افراد زخمی ہوگئے جن کو ابتدائی طبی امدا د کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ، سیکیورٹی اداروں کے مطابق انھوں نے مافیا کی گرفتاری کے لیے خفیہ آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے تحت ایجنٹس کو ان مافیا کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا جا رہا ہے ، اس کے بعد گن قوانین کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی قانون سازی کی جا رہی ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے ملوث کسی بھی ملزم کی تاحال شناخت یا گرفتاری نہیں ہو سکی ہے ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ عینی شاہدوں سے بھی اس سلسلے میں بھرپور رہنمائی لی جا رہی ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here