اسلام آباد(پاکستان نیوز) شدید عدم توازن کی شکار ملکی معیشت کے لیے ایک اور خوفناک خبر سامنے آئی ہے کہ مالی سال 22 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ (کے اے ڈی) بڑھ کر 17.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے رپورٹ کیا ہے کہ مالی سال 22 میں کرنٹ اکانٹ خسارہ 17.406 ارب ڈالر کا ریکارڈ کیا گیا جو کہ مالی سال 2021 کے مقابلے میں 2.82 ارب ڈالر کا فرق ہے۔ بڑا کرنٹ اکانٹ خسارہ ملک کی ادائیگیوں کے توازن کے سنگین مسئلے سے متعلق بہت کچھ بتا رہا ہے۔