روس کاگوگل کو 34.2ملین ڈالر جرمانہ

0
353

ماسکو(پاکستان نیوز) روس نے کامپیٹیشن ضوابط کی خلاف ورزی پر گوگل پر 34.2 ملین ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا۔ فیڈرل اینٹی مونوپولی سروسز (ایف اے ایس) نے کہا کہ گوگل کی جانب سے یوٹیوب ویڈیو ہوسٹنگ سروسز مارکیٹ میں ان کی غالب پوزیشن کو بنا کوئی تفصیل بتائے متاثر کیا گیا ہے۔ روسی اقدام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان گوگل کا کہنا تھا کہ ہم سرکاری تحریر کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ فرانسیسی حکومت نے توانائی کی بچت کیلئے اہم فیصلے کرتے ہوئے نئے قوانین نافذ کر دیئے۔ یوکرائن اور روس کے درمیان جاری تنازع کے بعد یورپ میں انرجی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان فیصلوں کے تحت ائرکنڈیشن استعمال کرنے والی دکانوں کو دروازے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ائرکنڈیشن سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو 750 یورو جرمانہ کیا جائے گا۔ وزیر توانائی نے کہا ہے کہ وہ توانائی کے ضیاع سے متعلق آئندہ دنوں میں مزید احکامات جاری کریں گی۔ برقی اشتہارات کے بورڈز پر خاص اوقات میں پابندی عائد کی گئی ہے جس کے دوران ہر قسم کے اور ہر سائز کے اشتہارات کی لائٹیں بند رہیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here