سفیر ڈاکٹر اسد مجید کی گلوبل پاکستان ٹیک سمٹ میں شرکت، پاک امریکہ سرمایہ کاری بڑھانے پر زور

0
158

امریکہ پاکستان کے لیے تجارت اور برآمدات کے حوالے سے ترجیحی ملک کی حیثیت رکھتا ہے :ڈاکٹر امجد خان کا تقریب سے خطاب

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی سفیر ڈاکٹر مجید خان نے گلوبل پاکستان ٹیک سمٹ میں شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ہونے والے ملاقاتوں کے تین ادوار کے دوران دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جوکہ اب تک کافی موثر ثابت ہوا ہے ،امریکہ پاکستان کے لیے تجارت اور برآمدات کے حوالے سے ترجیحی ملک کی حیثیت رکھتا ہے،سفیر پاکستان نے امریکا اور پاکستان کے مابین طویل المدتی معاشی اور تجارتی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کے فروغ کیلئے وسیع تر اقدامات کیے ہیں۔ امریکی ناظم الا مور نے پاکستان میں آئی ٹی کی صنعت سے وابستہ ہنر مند افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ ، انھوں نے بتایا کہ حکومت نے آئی ٹی سے وابستہ تاجروں کو فائدہ دینے کے لیے سہولیات متعارف کروائی ہیں تاکہ پاکستانی تاجر بھی عالمی مارکیٹ میں حصہ دار بن سکیں ، اس موقع پر اسلام آباد سفارتخانے میں قائم مقام انچارج جان ہاوور نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات ہیں ، ان کو مزید بڑھانے کے لیے دونوں اطراف سے کوششوں کو تیز کیا جانا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here