واشنگٹن(پاکستان نیوز) سابق مشیر امور قومی سلامتی جان بولٹن نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ہی صدر ٹرمپ کے بارے میں کہا کہ ان کے دماغ میں گوبر بھرا ہوا ہے۔ جان بولٹن نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہےکہ صدر ٹرمپ نے دوبارہ الیکشن میں فتح یقینی بنانے کے لیے چین سے مدد مانگی ہے۔ جان بولٹن نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ٹرمپ کی شی جن پنگ سے ملاقات جون میں جاپان میں ہوئی تھی، اس موقع پر ٹرمپ نےباتوں کا موضوع بدلا، الیکشن کی بات کی اور چینی صدر سے کہا امریکی مصنوعات خردیں۔ جان بولٹن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر سے کہا کہ دوبارہ الیکشن میں فتح یقینی بنوائیں حالانکہ ٹرمپ نے یکسر مختلف بیان دیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ چین انہیں ہرانا چاہتا ہے۔ مواخذے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات میں کئی اہم سوالوں پر بات ہونے سے رہ گئی ہے یہ انہوں نے مجرمانہ تحقیقات بھی رکوانے کی کوشش کی تھی۔ اپنی نئی کتاب میں جان بولٹن نے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر اور صدرٹرمپ کی ملاقات پربھی دلچسپ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران صدر ٹرمپ کےساتھی پیٹ پیچھے ان کی نقلیں اتارتے تھے، وزیرخارجہ مائیک پامپیو نے پرچی پر لکھ کر کہا اس کے دماغ میں گوبر بھرا ہے۔