بیجنگ(پاکستان نیوز) چین رواں ہفتے امریکی ایوان نمائندگان اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بعد واشنگٹن کے ساتھ متعدد دفاعی نوعیت سے متعلق اجلاس سمیت اہم موسمیاتی مذاکرات کو معطل کررہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزارت خارجہ نے تائیوان کے دورے پر نینسی پیلوسی کے چین کی سخت مخالفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ چین-امریکا موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات کو معطل کر دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے عسکری رہنماں کے درمیان ملاقات کے ساتھ دو سیکیورٹی اجلاس کا منصوبہ بھی ختم کر دے گا۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کی وطن واپسی، عدالتی مدد اور بین الاقوامی جرائم کے ساتھ انسداد منشیات کی کارروائی پر واشنگٹن کے ساتھ تعاون معطل کررہا ہے۔ علاوہ ازیں اس سے قبل چین نے کہا تھا کہ نینسی پیلوسی اور اس کے خاندان پر غیر متعینہ پابندیاں عائد کرے گا۔
واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکا نے منٹ مین 3 بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل تجربہ مخر کر دیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنا سے بچنے کے لیے امریکا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کچھ روز کے لئے موخر کر دیا گیا ہے۔ تاہم امریکی محکمہ دفاع نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ دریں اثنا چین کی جانب سے امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان کے دورے پر سخت رد عمل دیتے ہوئے امریکا کے ساتھ فوجی اور ماحولیاتی معاملات میں تعاون کے تعلقات معطل کر دیئے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی سپیکر کے تائیوان کے دورے کے رد عمل میں چین کی جانب سے امریکا کے ساتھ عسکری مذاکرات اور ماحولیاتی تعاون کے تعلقات منقطع کرتے ہوئے ام
¤کر نینسی پلوسی پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ چین کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکا اور چین کی علاقائی فوجی کمانڈ کے درمیان فون کالز، ڈیفنس میٹنگز، میری ٹائم سیفٹی اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر بات چیت معطل کر دی ہے۔ امریکا کے ساتھ انسداد منشیات، غیرقانونی امیگرنٹس اور ٹرانس نیشنل کرائم میں ملوث شہریوں کے تبادلے کو بھی روک دیا گیا ہے۔ چین کی جانب سے امریکی سپیکر پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی تاہم نینسی پلوسی کی جانب سے تائیوانی دورے کے رد عمل پر ان پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے بیان کے مطابق نینسی پلوسی کے اشتعال انگیز اقدامات کی وجہ سے پلوسی اور ان کے اہلخانہ پر چین کے مروجہ قوانین کے تحت پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔