بائیڈن نے سرحدوں کو” آو¿ٹ آف کنٹرول “چھوڑ دیا، ٹرمپ

0
385

واشنگٹن (پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پالیسی پر صدر بائیڈن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کو کھلا چھوڑ دیا گیا، اب سرحدیں مکمل طور پر آو¿ٹ آف کنٹرول ہو گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں امریکہ کی تمام سرحدوں کو انتہائی محفوظ چھوڑ کر گیا تھا لیکن بائیڈن نے آتے ہی تمام پالیسیز اور اقدامات کو ہوا میں اڑا کر ملک کو دوبارہ چار سال پہلے والی ڈگر پر لا کھڑا کیا ہے ، انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی جنوبی سرحد حالات انتہائی خراب ہیں لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ آنےوالے وقت میں کیا بدتر ہو سکتا ہے ، ہمیں اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہا کہ جب تک ملکی سرحدوں سے غیر قانونی تارکین کی آمدو رفت بند نہیں ہوگی ہم ملک کو کسی صورت محفوظ نہیں بنا سکتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here