پاک بھارت جنگ ؛پاکستانی سفارتی کمیٹی کا دورہ امریکہ کا شیڈول طے

0
71

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاک، بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف اُجاگر کرنے کیلئے سفارتی کمیٹی کی دورہ امریکا کا شیڈول طے ہوگیا۔ وزیراعظم کے تشکیل کردہ وفد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 2 جون کو نیویارک میں اہم ملاقاتیں کرے گا، پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکریرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔ پاکستان کا سفارتی وفد نیویارک کے بعد واشنگٹن بھی جائے گا، واشنگٹن میں وفد کی ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں طے طے کی گئی ہیں۔ وفد اراکین کانگریس،تھنک ٹینک اور میڈیا سے تبادلہ خیال کرے گا، پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مقف سامنے رکھا جائے گا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے سلامتی پر اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے حال ہی میں موجودہ پاک، بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک اعلی سطح سفارتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو مختلف ممالک کا اہم دورہ کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائم سفارتی کمیٹی بھارت کے خلاف عالمی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here