عمران کی کال پر نیویارک میں 27مئی کوبڑی احتجاجی ریلی نکالی جائیگی

0
220

اسلام آباد (پاکستان نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عمران خان ڈویلپمنٹ اکیڈمک ریسرچ(IKDAR) کے بینر تلے پاکستانی امریکن ڈایا سپورا کے زیر اہتمام کل مورخہ 27مئی نیویارک میں ڈیگ ہیمرشولڈ پلازہ واقع فرسٹ ایونیو اور47سٹریٹ پر احتجاج کی کال دے دی ہے، احتجاج بروز جمعہ ، صبح گیارہ بجے سے شام چھ بجے تک ہوگا، پاکستان میں جلد از جلد منصفانہ اور غیر جانبدار الیکشن اور اوورسیز ووٹرز کے حقوق کے لیے تمام پاکستانی امریکن دس نکاتی قرارداد پیش کریں گے۔ اس لانگ مارچ کے دوران پاکستانی امریکن ڈایا سپورا کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائیگا ،مارچ کے اختتام پر دس نکاتی تاریخی قرارداد اقوام متحدہ اور دیگر اداروں میں جمع کرائی جائے گی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ حقوق چھیننے کے معاملے پر پاکستانی امریکن ڈایا سپورا مختلف تجاویز پیش کرے گا، لانگ مارچ کے آخر میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here