مسئلہ کشمیر پر امریکی مائنڈ سیٹ تبدیل ہوا، مودی کی سوچ کیخلاف ہیں، طاہر جاوید

0
166

اسلام آباد(پاکستان نیوز)وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی سے امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید نے ملاقات کی اور پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرامریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات بہتر اورمضبوط ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرعمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد امریکہ میں مائنڈ سیٹ تبدیل ہوا، کئی انڈین نژاد امریکی کانگریس ارکان بھی مودی کی سوچ کےخلاف اورعمران خان کی سوچ کے حامی ہیں۔جوبائیڈن حکومت میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کا ہمیشہ سے ایک کردار ہے۔، پاکستان کے افغانستان کےساتھ گہرے تعلقات ہیں۔پاکستان کے ساتھ امریکہ کی جانب سے جلد کمیونیکیشن کا آغاز ہوگا۔امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرےگا۔انہوں نے کہا کہ صدر جوبائیڈن دہشتگردی کے خلاف اور قیام امن کے لئے پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے دور میں نسلی امتیاز کے واقعات کو ہوا دی گئی،پاکستان اور امریکہ مل کر مختلف شعبوںمیں تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here