امریکی ائیرفورس اپنے انتہائی خفیہ ہتھیار کی رونمائی کے قریب

0
97

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ائیر فورس اپنے انتہائی خفیہ سیٹیلائٹ ہتھیارکی رونمائی کے قریب ہے ، اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، نئے ہتھیار سے دشمنوں کو امریکہ کے سیٹیلائٹ سسٹم کو تباہ کرنے سے روکنے میں مدد ملے گی ، بریکنگ ڈیفنس ایکسکلوزو کے مطابق فضائیہ کافی عرصہ سے اس ہتھیار کی رونمائی کرنا چاہ رہی تھی لیکن اس کے لیے صیح وقت کا ادراک کیا جا رہا تھا ، ہتھیار کس طرح کام کرتا ہے اور یہ کتنا مہلک ثابت ہو سکتا ہے اس حوالے سے ابھی تفصیلات حاصل نہیں کی جا سکی ہیں ، ائیرفورس نے ایک کائونٹر کمیونیکیشن سسٹم بھی تیار کیا ہے جس کی مدد سے دشمن کو فوج کے نیوی گیشن سسٹم سے دور رکھنے میں مدد ملے گی ، اس سسٹم کو ایس ایم تھری کا نام دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ائیر فورس افغانستان میں بڑھتی کشیدگی کے باعث اس ہتھیار کی رونمائی سے گریز کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here