نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا سے متاثر بے روزگار افراد کی تعداد میں توقع کے مطابق اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا ، موسم کو بھی وجہ قرار دیا جا رہا ہے ، گزشتہ ہفتے بے روز گاری الاﺅنس کے لیے اپلائی کرنے والی افراد کی تعداد سات لاکھ پچاس ہزار کے قریب رہی ہے جوکہ ہفتہ قبل سات لاکھ چھتیس ہزار کے قریب تھی ، اس طرح نمبرز میں 14 ہزار کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جوکہ توقع سے بہت کم تھا ، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پہلی مرتبہ کورونا سے بے روز گار الاﺅنس کے لیے اپلائی کرنے والوں کی ڈو جونز کے متوقع اعدادو شمار سات لاکھ پچاس ہزار سے کم سات لاکھ پینتالیس ہزار ریکارڈ کی گئی ہے ۔