نیویارک(پاکستان نیوز) ٹرمپ کی جانب سے مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کی وجہ سے 20جنوری 2021 سے پہلے جن افراد کی امریکا کے ویزے کی درخواست مسترد ہوئی وہ دوبارہ غور کی درخواست دے سکتے ہیں یا درخواست دوبارہ جمع کروا سکتے ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ نظر ثانی یا دوبارہ درخواست دینے والے افراد سے دوبارہ فیس نہیں لی جائے گی۔ خیال رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 مسلم ممالک پر ویزہ پابندیاں لگا دی تھیں جس کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد افراد کی امریکی ویزے کی درخواست مسترد کی گئی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 میں 13 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کی تھیں جبکہ جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی 20 جنوری 2021 کو یہ پابندی ختم کردی تھی۔