یو این امن مشن ؛171 پاکستانی فوجی شہید

0
99

اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاکستانی امن فوج اقوام متحدہ کے مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ جب سے پاکستان اقوام متحدہ کا حصہ بنا ، امن مشنز میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی فوجیوں نے دنیا کی تقریبا تمام جنگوں میں اپنی بہادری اور ذمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران 27 افسران سمیت 171 پاکستانی فوجیوں نے عالمی سطح پر امن کی بحالی کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔پاکستانی امن دستوں نے اعلی سطح پر امن کی بحالی کی کوششوں میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے جو مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منایا گیا۔ یہ دن امن کو برقرار رکھنے، انسانی مصائب کے خاتمے، جنگوں اور اندرونی تنازعات کا شکار ممالک میں دیرپا امن و امان کی صورتحال کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی یاد مناتا اور عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here