نیویارک (پاکستان نیوز)فلسطین پر امریکن مسلم ٹاسک فورس نے آج اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 200 سے زائد تنظیموں کا ایک متنوع مجموعہ 13 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال میں تاریخی “مارچ آن واشنگٹن فار غزہ” کی حمایت کر رہا ہے۔منتظمین کو توقع ہے کہ یہ واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ فلسطینی یکجہتی مارچ کے سلسلے میں سب سے بڑا ہوگا۔ مارچ کی سرپرستی امریکن مسلم ٹاسک فورس برائے فلسطین نے ANSWER کولیشن کے اشتراک سے کی ہے۔فلسطین پر امریکن مسلم ٹاسک فورس میں امریکن مسلمز فار فلسطین (AMP)، مسلم امریکن سوسائٹی (MAS)، اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (ICNA)، مسلم امہ آف نارتھ امریکہ (MUNA)، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) شامل ہیں۔مسلم سٹوڈنٹس نیشنل ایسوسی ایشن ، مسلم لیگل فنڈ آف امریکہ اور ینگ مسلمز شامل ہیں۔
احتجاج و ریلی کیلئے نیشنل مال، 1600 کانسٹی ٹیوشن ایونیو، N.W.، واشنگٹن، ڈی سی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ احتجاجی ریلی بروز ہفتہ جنوری 13، دوپہر 1 بجے شروع ہو گی اور شام گئے تک جاری رہے گی۔ امریکہ بھر سے مسلم اور غیر مسلم کمیونٹیز سے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف اپنی آواز بلند کی جائے اور ارباب اختیار اور خصوصی طور پر امریکہ کو یہ باور کروایا جائے کہ وہ اسرائیل کی ناحق اور بے جا تائید اور مدد سے باز رہے تاکہ فلسطینیوں کو ان کا حق دلایا جا سکے۔