نیویارک(پاکستان نیوز) 28 سینیٹرز کی اسرائیل فلسطین جنگ رکوانے کی اپیل، جنگ نہ روکنے کی صورت میں ہمیں اسرائیل کیساتھ پالیسی تبدیل کرنا ہوگی، مارک پوکن۔ سینیٹرز نے صدر جوبائیڈن کو اسرائیل فلسطین تنازع پر خط لکھا ہے جس میں صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، ان 28 سینیٹرز نے اپنے خط میں جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف وسکانسن کے با اثر کانگریس کے رکن مارک پوکن نے اسرائیلی فورسز کی جارحیت کو خطے میں بد امنی اور خلفشار پیھلانے کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیتن یاہو حکومت نے ظلم روا رکھنا ہے تو پھر امریکہ کو اپنی پالیسی تبدیل کر کے مظلوموں کیساتھ کھڑا ہوجانا اہیے۔ بائیڈن انتظامیہ اُن قوتوں کے ہاتھ مضبوط کر رہی ہے جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو سرخ لکیر کراس کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔