ارشد شریف قتل کیس میںمکمل تعاون کررہے ہیں، اے آر وائی

0
90

کراچی (پاکستان نیوز) صدر و سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ میرے بھائی شہید ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں اور میری ٹیم تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی شہید ارشد شریف کے قتل سے متعلق تحقیقاتی ٹیم نے کل مجھ رابطہ کیا۔ سلمان اقبال نے مزید کہا کہ اگرچہ مجھے ن لیگ حکومت کی تحقیقات کی آزادی اور شفافیت پر خدشات ہیں لیکن میں اور میری ٹیم تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔ گزشتہ ماہ 31 اکتوبر کو اپنے ایک بیان میں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ارکان اور سپریم کورٹ کے موجودہ ججوں پر مشتمل ایک آزاد انکوائری کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا۔ حکومتی کمیشن پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف یقین دہانی کے باوجود شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ارشد شریف کے قتل کی انکوائری کا معتبر کمیشن بنانے میں ناکام رہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here