نیویارک (پاکستان نیوز)سپریم کورٹ نے تارکین وطن کے لیے بری خبر کا اعلان کر دیا ہے ، جی ہاں ایسے تارکین جوکہ اپنے آبائی ممالک سے امریکہ میں اسائلم کے لیے اپلائی کر تے تھے کو اب پہلے امریکی عدالت سے اسائلم فائل کرنے کی اجازت لینا ہوگی جس کے بعد ان کے کیس کو قانونی حیثیت کے تحت سنا جائے گا ، قانونی ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ سنا کر ٹرمپ حکومت کے لیے بڑی آسانی پید اکر دی ہے جوکہ پہلے ہی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے ، سات ججز نے اس کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ دو ججز نے اس کی مخالفت میں فیصلہ دیا ہے ، ججز کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سلسلے میں محدود قانون سازی کی ہے امید کرتے ہیں کہ معاملہ یہاں تک ہی رہے گا۔