ملازمتو ں میں ایک مرتبہ پھر کمی

0
118

واشنگٹن (پاکستان نیوز) افراط زر اور شرح سود میں اضافے کی وجہ سے امریکہ میں ملامتوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ سال دسمبر میں 2 لاکھ 23 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں ، جن کی شرح میں 3.5 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جبکہ فروری 2020 کے دوران یہ شرح برابر تھی، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ سال نومبر سے ملازمتوں کی تعداد سست روی کا شکار ہے، نیوی فیڈرل کریڈٹ یونین میں کارپوریٹ اکنامسٹ رابرٹ فریک نے بتایا کہ امریکہ میں ملازمتوں کی پوزیشن پہلی کی نسبت بہت مضبوط ہوئی ہے، افراط زر اور مہنگائی کو کم کرنے میں حکومت اور مقامی عہدیدار بہت پیچھے ہیں، اس کے لیے مزید اور ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ، امریکہ میں افرادی قوت کی تعداد میں دسمبر کے دوران 0.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، افراط زر کی بات کی جائے تو یہ گزشتہ سال نومبر میں 9.1 سے 7.1 فیصد پر آئی تھی، لیکن فیڈ کے مطابق تنخواہوں ملازمتوں میں کمی کے ساتھ تنخواہوں کی اوسط شرح بھی کم ہو رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here