کانگریس وومن الہان عمر کا حکومت سے ایران پر پابندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ

0
229

 

نیویارک(پاکستان نیوز)کانگریس وومن الہٰان عمر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ایران پر عائد کر دہ پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت مشکل ترین حالات سے گزر رہی ہے اور خطرناک وائرس سے لاکھوں انسانی کی زندگی داﺅ پر لگی ہوئی ہے اس موقع پر ہمیں ایسے ممالک کا ساتھ دینا چاہئے جوکہ ہماری وجہ سے مختلف معاشی پابندیوں کا شکار ہیں اور ملکی معاملات چلانے کے لیے دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ،کانگریس وومن نے ایک ایرانی کی ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا جس میں وہ بتا رہی تھی کہ میری انٹی اس وقت ایران میں ہیں اور صورتحال یہ ہے کہ صرف میری انٹی کے پاس ایک ماسک ہے جوکہ وہ علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو بھی دے رہی ہیں اور خود بھی پہن رہی ہیں ، معاشی پابندیوں کے باعث ایران کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ ڈاکٹروں کو حفاظتی اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی اقوام متحدہ کو خط تحریر کیا ہے جس میں امریکی پابندیوں کو فوری طور پر ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایران میں اس وقت پانچ سو سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here