نیویارک (پاکستان نیوز)100 سے زائد خواتین نے 39 ڈسٹرکٹ سے امیدوار شاہانہ حنیف کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جوکہ 39 ڈسٹرکٹ بروکلین سے سٹی کونسل کا انتخاب لڑنے جا رہی ہیں ، شاہانہ نے اپنی انتخابی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے اور کہا کہ اگر میں منتخب ہوئی تو سب سے پہلے 39 ڈسٹرکٹ خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کروں گی ، اس کے علاوہ مسلم اور ایشیائی کمیونٹی کے حقوق کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔