7ماہ میں1ہزار458 ارب قرض لیا

0
4

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ایک ہزار 458ارب روپے کا نیا بیرونی قرضہ لیا ہے جو پچھلے سال کے مقابلے 12.7 فیصد زیادہ ہے،اقتصادی امور ڈویژن حکام کے مطابق پاکستان نینئے قرضے، رول اوور، آئی ایم ایف کی قسط سمیت مجموعی طور پردو ہزار 857 ارب روپے حاصل کئے ہیں جس سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔حکام کے مطابق جولائی تا جنوری 5 ارب 17 کروڑ ڈالرکا نیا قرض لیا گیا، سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر، چین نے ایک ارب ڈالر قرض رول اوور بھی کیا، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی قسط بھی حاصل ہوئی ، عالمی اداروں نے 7 ماہ میں 2 ارب 12کروڑ ڈالر فراہم کیے۔ جولائی تا جنوری 2026 اے ڈی بی نے 62 کروڑ 45 لاکھ ڈالرفراہم کیے ، اس دوران عالمی بینک نے پاکستان کو 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالرقرض دیا۔ سعودی عرب نے پاکستان کو 70 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ، چین نے پاکستان کو 26 کروڑ 94 لاکھ ڈالر قرض دیا۔نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے تحت 1ارب 48 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا گیا۔ آئی ایم ایف سے توسیع فنڈز سہولت کے تحت ملنے والے فنڈز علاوہ ہیں۔رواں مالی سال نئے قرض، رول اوورز کی مد میں 25 ارب ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2ارب ڈالر رول اوور ہونا ابھی باقی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here