ڈاکٹر سعود انورکنیکٹی کٹ سے مسلسل تیسری بار سینیٹرمنتخب

0
126

کنیکٹی کٹ (پاکستان نیوز)کنیکٹی کٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن ڈاکٹر سعود انور مسلسل تیسری بار ریاستی سینیٹر منتخب ہو گئے۔’جیو نیوز’ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں نو منتخب سینیٹر ڈاکٹر سعود انور کا کہنا ہے کہ بحیثیت سینیٹر اختیار کی گئی پالیسیاں کامیابی کی ضمانت بنیں۔ان کا کہنا ہے کہ میرے حلقے میں ایک سے دو فیصد مسلمان ہیں، مجھے منتخب کر کے لوگوں نے ثابت کیا ہے کہ ان کے نزدیک پالیسیاں اہم ہیں۔نو منتخب سینیٹر ڈاکٹر سعود انور نے مزید کہا ہے کہ جو پاکستانی امریکنز اس بار نہیں جیتے وہ اگلی بار ضرور جیتیں گے۔ڈاکٹر سعود انور نے ڈاکٹر آصف محمود اور دیگر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here