فائونڈیشن کے روح رواں آصف سلیم نے سستی روٹی پروجیکٹ سے متعلق معلومات دیں، طاہرہ علی نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے
شکاگو(پاکستان نیوز) گزشتہ دنوں سبرب کے تندوری ریسٹورنٹ میں مشتاق احمد فائونڈیشن شکاگو کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں نظامت کے فرائض طاہرہ علی نے انجام دیئے، پرویز اکرام نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی، فائونڈیشن کے وح رواں آصف سلیم نے سستی روٹی پروجیکٹ سے متعلق معلومات فراہم کیں، اس کے علاوہ فائونڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے دیگر پروجیکٹس کے متعلق حاضرین کو بھی بتایا گیا، انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، افطار ڈنر میں شکاگو کمیونٹی کے معززین نے بھرپور شرکت کی، مشتاق احمد فائونڈیشن کے عہدیداران آصف سلیم، طاہرہ علی، پرویز اکرام، طارق محمد نے کمیونٹی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔