لیجنڈری کاروباری و سماجی شخصیت چودھری منیر اختر کا قونصل جنرل جاوید عمرانی کو الوداعی عشائیہ

0
155

 

تندوری ریسٹورنٹ میں منعقدہ دعوت میں ممتاز کمیونٹی شخصیات کی شرکت، جاوید عمرانی نے اپنے قیام کے دوران مثالی خدمات سے کمیونٹی کے دل جیت لئے،منیر اختر

پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میرا فرض جبکہ ان کی محبت میرے کیرئیر کا قیمتی اور بہترین اثاثہ ہیں، جاوید احمد عمرانی قونصل جنرل

شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو لینڈ میں پاکستانی نژاد بزنس ٹائیکون اور مقتدر سماجی و کمیونٹی رہنما چودھری منیر اختر اور ان کی اہلیہ ریحانہ اختر نے شکاگو میں متعین پاکستانی قونصل جنرل جاوید احمد عمرانی و اہلیہ کے اعزاز میں گزشتہ شب تندوری ریسٹورنٹ میں پُرتکلف الوداعی افطار عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عشائیہ تقریب میں ڈپٹی قونصل جنرل مُکل ابڑو اپنے رفیق حیات کے ہمراہ شریک ہوئیں۔ تقریب میں کمیونٹی کی مختلف شعبۂ حیات کی ممتاز شخصیات اپنی فیملیز کے ہمراہ شریک ہوئیں۔ قابل ذکر شرکاء میں ڈاکٹر مرتضیٰ آرائیں، طارق جونیجو، اشرف لاکھانی، اکبر قریشی، نواز اقبال میاں خرم، سیف چوہدری، ڈٓکٹر خلیل میمن، طارق چوہدری، مسٹر زبیر اور پاکستان نیوز کے بیورو چیف رانا جاوید شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان چوہدری منیر اختر نے جاوید عمرانی کی بطور قونصل جنرل کمیونٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ اپنے قیام کے دوران شکاگو میں جاوید عمرانی نے اپنے فرائض کی ادائیگی اور مثالی کمیونٹی خدمات سے نہ صرف پاکستان کے مثبت امیج کو اُجاگر کیا بلکہ کمیونٹی کے دل بھی جیت لئے۔ قونصل جنرل جاوید عمرانی نے میزبان اور ان کی اہلیہ کے خلوص و جذبے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے شکاگو میں قیام کے دوران کمیونٹی کی محبت و تعاون کو اپنے ڈپلومیٹک کیرئیر کا ناقابل فراموش قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی سے قریبی تعلق اور بہترین خدمات پاکستانی حکومت کا مشن ہے اور یقیناً یہ مشن ان کے بعد آنے والے سفارتکار و دیگر قونصل اراکین بھی جاری رکھیں گے۔ تقریب میں شرکاء کی تواضع کیلئے مختلف النوع افطار و عشائیہ فواکہات کا بہترین انتظام کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here