نیویارک پولیس کے آفیسر جیفری میڈری سنگین الزامات پر مستعفی

0
18

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک پولیس کے ہائی رینک پولیس آفیسر اور میئر ایرک ایڈمز کے قریبی دوست جیفری میڈری نے سنگین الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، ”دی پوسٹ” کی جانب سے جیفری میڈری پر سنگین الزامات لگائے گئے تھے کہ وہ اپنی جونیئر خواتین آفیسر سے بھاری اوورٹائم کے لیے جنسی تعلق قائم کرنے کا مطالبہ کرتے تھے ، اس حوالے سے خاتون لیفٹیننٹ ایپس نے انکشاف کیا کہ جیفری نے کئی مرتبہ ان کو پولیس ہیڈ کوارٹر میں جنسی تعلق قائم کرنے کی آفر کی جس کے بدلے بھاری اوور ٹائم کی پیشکش بھی کی گئی تھی ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جیفری میڈری کی جگہ چیف آف پیٹرول جان شیل کو عارضی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ۔پولیس کمشنر جسیکا نے جیفری کے استعفیٰ کو فوری طور پر منظور کر لیا ہے ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تمام الزامات کی سخت تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here