اسلام آباد(پاکستان نیوز) زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں گزشتہ ایک سال کے دوران 4.4 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا، سٹیٹ بینک اوروزارت خزانہ کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال ستمبرکے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 15.228 ارب ڈالر تھا ، سٹیٹ بینک کے پاس 7.936 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس 7.291 ارب ڈالر کے ذخائر تھے ، 25 ستمبر2020 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 19.534 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، سٹیٹ بینک کے پاس 12.35 اوربینکوں کے پاس 7.175 ارب ڈالرکے ذخائر تھے ، زرمبادلہ کے ذخائر کا موجودہ حجم ساڑھے تین ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہے۔