مین ہیٹن: ازبک باشندے نے ٹرک راہگیروں پر چڑھا دیا،8 افراد ہلاک

0
707

نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک کے اقتصادی مرکز مین ہیٹن میں حملہ آور نے سائیکل ٹریک اور راہ گیروں پرپک اپ ٹرک چڑھا دیا جس سے 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں ارجنٹائن کے پانچ اور بیلجیم کا شہری بھی شامل ہے۔ نیو یارک پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اس کی عمر 29 سال بتائی جاتی ہے۔ میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور ازبک شہری سیف اللہ سائیپوف جو 2010 میں امریکا آیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سائیکل سواروں اورراہ گیروں کو کچلنیکے بعد کچھ بلاکس دور جاکر حملے میں استعمال ہونے والی پک اپ ایک کار اور اسکول بس سے ٹکرا کر رک گئی۔ حملے میں 2 بچوں سمیت 4 افرا د زخمی ہوئے۔ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کا بتانا ہے کہ گاڑی مزید چلنے کے قابل نہ رہی تو حملہ آور چھرے والی بندوق اور ایک پینٹ بال گن لیے کار سیاتر کر بھاگا، اس موقع پر پولیس نے فائرنگ کرکے اْسے زخمی کیا اور حراست میں لے لیا۔ میڈیا کے بتانا ہے کہ ملزم نے اوہائیو، فلوریڈا میں رہائش اختیار کی اور ان دنوں نیوجرسی میں مقیم تھا۔ اس کے نام پر 2 پک اپ وین رجسٹرڈ تھیں اور وہ ٹیکسی چلاتا تھا۔ تحقیقات اداروں کا کہنا ہے ملزم نے پک اپ وین کرائے پر حاصل کی تھی۔ حکام نے گاڑی سے داعش کے جھنڈے اور ایک مبینہ پیغام حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ واقعے کے بعد دہشت گردی کے مقام کو پولیس حصار میں لے کر بند کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here