واشنگٹن (پاکستان نیوز)صدر جوبائیڈن نے کورونا لاک ڈاﺅن سے متاثر مالک مکانوں کے متعلق ریلیف میں 30 جون تک توسیع کر دی ہے ، ریلف کو رواں برس 31 مارچ تک ختم ہونا تھا ، وائٹ ہاﺅس حکام کے مطابق وہ ڈیپارٹمنٹ آف ہاﺅسنگ ، اربن ڈویلپمنٹ اور ایگری کلچر کے اداروں سے بھی مشاورت کر رہے ہیں تاکہ ان کو ریلیف کے حوالے سے مزید آسانی پید اکی جا سکی ، وائٹ ہاﺅس کے مطابق اس وقت 10 ملین سے زائد افراد اپنے گھروں کے حوالے سے واجبات ادا کرنے سے عاری ہیں ، صدر جوبائیڈن کی جانب سے ریلیف میں توسیع سے ان کو واجبات میں کی ادائیگیوں میں آسانی ہوگی ۔