مسلم خاتون کا حجاب اتروانے کیخلاف کاﺅنٹی جیلر کو 1لاکھ ڈالر کا ہرجانہ

0
138

نیویارک (پاکستان نیوز) رامسے کاﺅنٹی جیلر زکی جانب سے حجاب اور کپڑے اتروانے کے نامناسب رویے کیخلاف مسلم خاتون عائدہ شائف الکعدی کے ساتھ 1لاکھ 20ڈالر کی سیٹلمنٹ طے پاگئی ، کاﺅنٹی جیل نے اپنے قوانین پر دوبارہ غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عائدہ کو ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر نہ صرف حجاب اتارنے پر مجبور کیا گیا جبکہ تلاشی کے لیے کپڑے بھی اتروائے گئے ، عائدہ نے کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کے منی پولس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں دعا گو ہوں کہ کسی مسلم خاتون کو ایسے سلوک کا سامنا نہ کرنا پڑے جیسا مجھے کرنا پڑا ، سیٹلمنٹ کے دوران یہ بھی طے پایا ہے کہ جیل انتظامیہ آئندہ کسی بھی مسلم خاتون کو اس طرح حجاب اتروانے پر مجبور نہیںکرنے گی اور نہ مسلم خاتون کی تلاشی کے لیے کپڑے اتروائے جائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here