اقوام متحدہ نے ایران کی ووٹنگ اہلیت کو واجب الادا رقم سے مشروط کر دیا

0
260

واشنگٹن (پاکستان نیوز)اقوام متحدہ نے ایران کی ووٹنگ کی اہلیت کو عالمی تنظیموں کے واجب الادا رقم سے مشروط کر دیا ہے ، یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اگر ایران اقوام متحدہ اسمبلی میں اپنا حق رائے دہی محفوظ رکھنا چاہتا ہے تو اس کو عالمی تنظیموں کے واجب الادا 16 لاکھ ڈالر سے زائد رقم ادا کرنا ہوگی ورنہ اس کو اقوام متحدہ اسمبلی میں ووٹنگ کی اہلیت سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں ، اقوام متحدہ کی جانب سے صومالیہ ، افریقی ریاستوں کو بھی اسی طرح کی وارننگ جاری کی گئی ہے ، صومالیہ کے ذمہ واجب الادا رقم 14لاکھ ڈالر سے زائد ہے جبکہ سینٹرل افریقن ری پبلک نے 29ہزار ڈالر سے زائد رقم ادا کرنا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here