واشنگٹن (پاکستان نیوز) یورپی عدالت نے مسلمانوں کیخلاف نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ اپنے صارفنین کی سہولت اور مذہب کے حوالے سے غیرجانبدار رہتے ہوئے مسلم خواتین کو حجاب سے روک سکتے ہیں ، یورپی عدالت نے عین اس وقت یہ فیصلہ سنایا ہے جبکہ پہلے ہی یورپی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز واقعات کی بھرمار ہے ، کیس کی سماعت جرمنی میں دو مسلم خواتین کی درخواستوں پر شروع کی گئی تھی جن کو حجاب پہننے پر ملازمتوں سے نکال دیا گیا تھا ، عدالت کی جانب سے کمپنیوں کو یہ بھی باور کرایا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے اقدام کو انتہائی ضروری قرار دینے کے لیے انصاف پسندی سے بھی کام لیں گی ۔