ٹرمپ کے صدارتی امیدوار نامز د ہونے پر ری پبلیکن پارٹی تقسیم

0
70

آرکنساس (پاکستان نیوز)آرکنساس کی ری پبلیکن رکن آسا ہچ سن نے کہا ہے کہ چھ جنوری کو ہونے والے کیپیٹل ہل پر حملے کے تناظر میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کسی بھی صورت آئندہ الیکشن کے لیے صدارتی امیدوار نہیں ہونا چاہئے ، انھوں نے کہا کہ جب آپ ایک جرم کرتے ہیں تو قانون میں کٹہرے میں آتے ہیں ، اور ٹرمپ کا ریکارڈ قانون پر عملدرای کے حوالے سے کوئی نمایاں نہیں ہے ، پروگرام ”دس ویک” کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے آواز بلند کرنے کے لیے جلد لووا پرائمری کا دورہ کریں گی، انھوں نے کہا کہ ہم کو ٹرمپ کے متبادل آپشن پر غور کرنے کی ضرورت ہے ، ری پبلیکن جماعت میں صدارتی امیدوار کے لیے کافی موزوں نام موجود ہیں ، ٹرمپ اس سے قبل یہ اصرار کر چکے ہیں وہ کسی بھی طور پر اس حملے میں ملوث نہیں رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کے حوالے سے ری پبلیکن پارٹی میں واضح تقسیم موجود ہے ، اور ہم سب کو اکثریتی رائے کے ساتھ جانا ہوگا، ہچسن نے بتایا کہ اگر ٹرمپ نے نومبر میں صدارتی مہم کا آغاز کیا تو وہ بھی اپنے طور پر مہم چلائیں گی، انھوں نے بتایا کہ میں بہت جلد لووا کا دورہ کرنے والی ہوں اور میں اس سلسلے میں کافی پرجوش ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here