اردن کے خیمے میں آگ لگنے سے پاکستانی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

0
85

عمان (پاکستان نیوز)پاکستان سے تعلق رکھنے والی تین لڑکیاں اور ان کے والدین مغربی اردن میں خیمے میں آگ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔اردن کی پولیس کے مطابق منگل کی صبح وادی اردن میں ایک کھیت میں خیمے میں آگ لگنے سے ایک پاکستانی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق، مرنے والوں میں تین لڑکیاں اور ان کے والدین شامل ہیں، جو اپنے خیمے میں آگ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔یہ واقعہ غرب اردن کے علاقے غور المزرہ میں پیش آیا جو کیرک شہر کے قریب ہے۔اردنی پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ڈائریکٹوریٹ کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ خاندان ملک میں کیا کر رہا ہے تاہم، ہزاروں پاکستانی، مصری اور دیگر مغربی اردن میں کھیتوں پر کام کرتے ہیں۔ وہ اکثر خیموں یا ٹن جھونپڑیوں میں رہتے ہیں، 2019 میں، 13 افراد ـ جن میں آٹھ بچے بھی شامل تھے ـ اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب وادی اردن میں ایک فارمنگ اسٹیٹ میں ان کے نالیدار دھاتی گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔اردن کی وزارت محنت کے اعدادوشمار کے مطابق 3,200 سے زائد پاکستانی کارکن اردن میں رہتے اور کام کرتے ہیں، جو مملکت میں تمام تارکین وطن کارکنوں کا تقریباً 1 فیصد بنتا ہے۔ مبینہ طور پر آدھے سے زیادہ زرعی شعبے میں ملازم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here