واشنگٹن (پاکستان نیوز)صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد دلاور سعید کو سمال بزنس ایڈمنسٹریشن کا ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نامزد کر دیا ہے ، بائیڈن نے انتہائی اہم پوزیشن کے لیے پاکستانی نژاد شہری کا انتخاب کیا ہے ، دلاور سعید ایک طالب علم کی حیثیت سے امریکہ آئے تھے اور کاروباری دنیا میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ، دلاور لومیشیا نامی ہیلتھ کیئر کمپنی کے سی ای او کے طور پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں جوکہ مریضوں کے علاج معالجے کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے کام کرتی ہے ۔دلاور سعید اوباما کے دور حکومت میں بھی وائٹ ہاﺅس کے لیے خدمات انجام دے چکے ہیں ، انہیں وائٹ ہاﺅس کمیشن میں ایشین امریکنز اینڈ پیسیفک آئی لینڈر کے شعبے میں اہم ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں ۔